ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال میچوں کے ٹکٹ 100 روپے سے بھی کم کے

انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال میچوں کے ٹکٹ 100 روپے سے بھی کم کے

Fri, 24 Feb 2017 15:41:52    S.O. News Service

کولکاتہ، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں پہلی بار ہونے جا رہے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال کے میچوں کے ٹکٹ 100 روپے سے بھی کم ہوں گے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جیویر سیپی نے صحافیوں کو بتایاکہ یہ میچ دیکھنا فلم دیکھنے سے بھی سستا ہو گا۔ آپ کو 100 روپے سے کم کے ٹکٹ میں عالمی کپ کے میچ دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے ٹکٹوں کی اصل قیمت نہیں بنائی جس کا خلاصہ مئی میں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلی بار ہندوستان میں عالمی کپ کا انعقاد کر رہے ہیں لہذا ہم نے گزشتہ ٹورنامنٹوں کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں، مختلف ممالک کے مختلف حالات ہوتے ہیں۔ہندوستان کو اس لمحے کا برسوں سے انتظار تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کافی کامیاب ہوگا۔
 


Share: